کورونا وائرس ، جے این یو کی کلاسیس 31 مارچ تک معطل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے کورونا وائرس وباء کے پیش نظر جمعہ کو اس یونیورسٹی کی تمام کلاسیس فوری اثر کے ساتھ 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ روز مرہ کے دفتری کام اس فیصلے سے بدستور غیر متاثر رہیں گے۔ افسران، ارکان فیکلٹی اور اسٹاف کو پابندی سے حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔