حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے سی آر عوام کو بتائیں گے کہ انہیں کیا کھانا ہے کیونکہ ایک اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں کے سی آر نے حکام کے ساتھ اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ وہ ڈیٹا جمع کیا جائے جس سے معلوم ہوسکے کہ عوام کی غذا استعمال کرنے کی عادت کیا ہے ؟ کورونا کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے اور لوگ بازاروں میں آچکے ہیں لہذا کورونا سے حفاطت کیلئے عوام کی قوت مدافعت بڑھانے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ کے سی آر نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ میوؤں کا زیادہ استعمال کریں اور خاص کر نلگنڈہ کی موسمبی کا استعمال زیادہ کریں ۔ علاوہ ازیں انڈے بھی غذا میں شامل کریں کیونکہ یہ قوت مدافعت بڑھاتے ہیں ۔ کے سی آر نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں عوام کو تغذیہ بخش غذاؤں کے استعمال کرنے پر پابند بنانے اقدامات ہوں ۔