جنیوا 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی تنظیم صحت کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریاسیوس نے انتباہ دیا کہ کورونا وائرس اب بھی انتہائی خطرناک ہے حالانکہ کچھ ممالک سوشیل آئیسولیشن اقدامات کے ساتھ لاک ڈاون کو ختم کرنے کی سمت پہل کر رہے ہیں۔ ٹیڈروس کا زنہوا نیوز ایجنسی نے یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ یہ وباء ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیم صحت کو کچھ افریقی ‘ مشرقی یوروپ ‘ لاطینی امریکی اور کچھ ایشیائی ممالک میں وائرس کے پھیلنے پر تشویش ہے ۔ انہوں نے ان ممالک سے اپیل کی کہ اس وائرس کے خلاف جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یوروپ میںلاک ڈاون میں نرمی دی جا رہی ہے ہم ان ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کورونا متاثرین کا پتہ چلائے ‘ معائنے کئے جائیں ‘ علاج کیا جائیگا ۔