نئی دہلی: اکھیل بھارتیہ ترتھ پوروہت مہاسبھا کے سربراہ مہیش پاتھک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ملک بھر منادر، درگاہیں اور یاتری مراکز کھول دئے جائیں۔مہیش پاتھک نے مزید لکھا کہ کورونا وائرس ایک شیطان ہے اسے صرف خدائی فورس کے ذریعہ ہی ختم کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے اگر تمام منادر، درگاہیں اور یاتری مراکز کھول دئے جائیں تو کورونا وائرس کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا کہ منادر بند کرنے کے سبب پجاری طبقہ شدید مالی خسارہ دوچار ہورہے ہیں۔
Akhil Bhartiya Tirth Purohit Mahasabha requests Prime Minister Narendra Modi to reopen temples & pilgrimage centres, says coronavirus is an 'asur' (demon) which can only be killed by divine forces
— Press Trust of India (@PTI_News) May 16, 2020
انہوں نے وزیر اعظم سے پجاریوں کو خصوصی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ روانہ کردہ مکتوب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مذہبی مقامات کو بعض تحدیدات کے لزوم کے ساتھ دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔
#CoronaLockdown: Corona an ‘asur’, can only be killed by divine forces, says UP priests’ body; seeks temple reopening https://t.co/b5hVtETUOk
— The Tribune (@thetribunechd) May 16, 2020
بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک شیطانی عمل ہے اس کو صرف خدائی فورس کے ذریعہ ہی ختم کیا جاسکتا ہے اورمجھے یقین ہے کہ منادر کھول دینے کے بعد خدائی طاقت پجاریوں کی کورونا وائرس سے حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پجاری طبقہ نہایت خستہ حالی کا شکار ہوگئے ہیں اگر تحدیدات کی پابندی کے ساتھ منادر کوکھول دئے جاتے ہیں تو پجاریوں کو کچھ مالی مدد حاصل ہوجائے گی۔ مہیش پاتھک نے بتایا کہ اس مکتوب کی ایک کاپی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی روانہ کردی گئی ہے۔