کورونا وائرس بحران کیلئے مودی حکومت ذمہ دار :کمل ناتھ

   

نئی دہلی ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کی کہ کورونا وائرس پر قابو پانے میں تاخیر کے باعث یہ بحران پیدا ہوا ہے ۔ مودی مدھیہ پردیش میں میری حکومت کو گرانے کی کوششوں میں مصروف تھے اور کورونا وائرس کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔ملک کی عوام کو پریشان کرنے کیلئے مودی حکومت ذمہ دار ہے ۔