کورونا وائرس بحران کے دوران

   

Ferty9 Clinic

چین میں ’بلیک ڈیتھ‘ نامی بیوبونک طاعون کا انکشاف
بیجنگ : چین کے خودمختار خطے اندرونی منگولیا کے ایک شہر میں ’بلیک ڈیتھ‘ کے نام سے جانا جانے والے بیوبونک طاعون کے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام نے ایک انتباہ جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیانور شہر میں اس طاعون کی زد میں آنے والا مریض ایک چرواہا ہے اور اسے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تاہم مریض کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔بیوبونک طاعون بیکٹیریا کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ خطرناک ہوسکتے ہیں، لیکن ان کا علاج عام طور پر اینٹی بائیوٹک دوائیوں سے کیا جاتا ہے۔اس کیس سے متعلق معلومات سب سے پہلے ہفتہ کو بیانور شہر کے سفیر سے ملی۔ مریض کو یہ انفیکشن کیسے ہوا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس سلسلے میں چینی حکام نے لیول 3- کا انتباہ جاری کیا ہے۔ چار سطحی انتباہی نظام میں یہ دوسرا کم سے کم خطرناک لیول ہوتا ہے۔سطح تین کے انتباہ کے تحت ان جانوروں کے شکار اور کھانے پر پابندی ہوتی ہے جن سے طاعون پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو اس کے متعلق مشتبہ معاملات سے حکام کو مطلع کرنے کیلئے کہا جاتا ہے۔