٭ ۔ فلم اسٹار ستیش شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’’ بڑا حوّا ‘‘ ہے۔ اس سے بیشتر افراد صحتیاب ہورہے ہیں۔ اس وباء سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔کورونا وائرس سے شفاء یاب ہونے کے بعد گذشتہ ماہ ستیش شاہ کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی موت واقع ہورہی ہے وہ دیگر صحت کے مسائل سے دوچار تھے اور ان کی شدت کی باعث ان کی موت واقع ہوئی ہے۔