کورونا وائرس: ترکی میں دوبارہ کرفیو نافذ

   

استنبول ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے اکتیس شہروں اور صوبوں میں گزشتہ شب سے آئندہ تین روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں بھی عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔ سپر مارکیٹیں صرف دوپہر دو بجے تک کھلی ہوں گی جبکہ ہسپتال، میڈیکل اسٹور اور دیگر ضروری سہولیات فعال رہیں گی۔ ترکی میں بیس سال سے کم عمر اور پینسٹھ سال سے زائد عمر کے افراد پر گھروں سے باہر نکلنے پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔