بنکاک ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے حکام نے 6 گھنٹے رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال کی جیل کی سزا دینے کی وارننگ دی گئی ہے ۔ کرفیو کے اوقات رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک ہوں گے جس پر جمعہ سے عمل ہوگا۔ اشیائے ضروریہ کی حمل و نقل اور میڈیکل اسٹاف کے علاوہ پوسٹل سرویسز کو کرفیو سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 15 ہے۔