حیدرآباد: طبی جانچ کے بعد یہ کھل کر سامنے آیا کہ دو سو سے زائد لوگوں میں یہ وبائی مرض نہیں ہے، تبلیغی جماعت اور باہر ملک سے اۓ ہوۓ لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے، وہاں پر اس بیماری کے خاتمے کیلئے کثرت سے قران پاک کی تلاوت بھی کی گئی تھی۔
دہلی نظام الدین مرکز سے آنے والے اور کئی بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کو مکمل طور پر کرونا وائرس سے نجات ملی ہے، جنکی کویڈ19 کی منفی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ان کے چہروں پر خوشیاں بھی نظر آئی، چارمینار ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد یہ تمام افراد اپنے اپنے گھر کےلیے روانہ بھی ہوگئے۔
ان لوگوں میں اکثریت کی تعداد تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کی تھی جنہیں غیر ضروری طور پر بدنام کرنے کےلیے پروپیگنڈہ کیا گیا تھا، مگر آخر کار سچ سامنے آ ہی گیا، اور قدرت اس جماعت پر لگے ہوئے الزام کو آہستہ آہستہ ہٹانا بھی شروع کر دیا، جسکی وجہ سے مسلمانوں اور جماعت کے بلا وجہ پریشان کرنے کے منصوبوں پر پانی بھی پھیر گیاگیا اور اب تک تلنگانہ میں تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کے دو سو کے قریب لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ جن میں کریم نگر، یاقوت پورہ اور بڑی مسجد میں قیام پذیر لوگ شامل ہیں۔
حیرت کی بات تو ہے کہ جس میڈیاء نے اتنا پروپیگنڈے کیے تھے اب وہی میڈیا ان کے اچھی خبروں کو بتانے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، محسوس ہو رہا ہے کہ اس گودی میڈیا کو بھی کوئی نہ کوئی وائرس کا اثر ہو چکا ہے۔
مزید جاننے کےلیے ویڈیو دیکھیں
https://youtu.be/s-Peyh-T5D4