ممبئی ۔17مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اداکار دلیپ کمار کی فیملی نے بتایا کہ اُنھیں مہلک کورونا وائرس وباء کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طورپر رہائش گاہ پر پوری طرح الگ تھلک رکھا جارہا ہے۔ 97 سالہ دلیپ کمار نے اپنی صحت کے بارے میں ٹوئٹر کے ذریعہ مداحوں کو واقف کرایا ۔ اُن کی شریک حیات سائرہ بانو نے کہا کہ اُنھیں کوئی انفکشن نہیں ہوا ہے ، بس احتیاط برتی جارہی ہے ۔
کورونا وائرس : راج گھاٹ بند
نئی دہلی ۔17مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) گاندھی جی کی سمادھی راج گھاٹ کو وبائی مرض کورونا وائرس کے تناظر میں تااحکام ثانی آج وزیٹرس کیلئے بند کردیا گیا۔ راج گھاٹ سمادھی کمیٹی کے مطابق یہ فیصلہ وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں کیا گیا ہے ۔ ہندوستان میں یہ وائرس دھیرے دھیرے پھیلتا جارہاہے ۔ ابھی تک 130 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تین اموات ہوئیں۔ متاثرین میں 22 بیرونی شہری شامل ہیں۔