کورونا وائرس: دنیا بھر میں 90 لاکھ سے زیادہ متاثرین، اموات کی تعداد 5 لاکھ کے قریب

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ ہو چکی ہے۔ ان میں اب تک 472300 متاثرین وفات پا چکے ہیں۔دسمبر 2019 میں چین میں نمودار ہونے کے بعد سے اب تک دنیا بھر کے 210 ممالک اور علاقوں میں کرونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔کرونا سے متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کا دنیا بھر میں پہلا نمبر ہے۔ یہاں اس وبائی مرض کے 2231556 مصدقہ کیسوں کا اندراج ہوا ہے جب کہ 120303 متاثرین موت کا شکار ہوئے ہیں۔برازیل کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر ہے۔ یہاں کرونا کے اب تک سامنے آنے والے 1106470 کیسوں میں سے 51271 مریض دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ متاثرین کے لحاظ سے تیسرا نمبر روس کا ہے جہاں اب تک کرونا کے 592280 متاثرین کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم یہاں اموات کی تعداد صرف 8206 ہے۔کرونا کے مصدقہ کیسوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں 425282 متاثرین ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 13699 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں پانچویں نمبر پر برطانیہ ہے جہاں کرونا کے 305289 کیس ہیں تاہم اموات کے لحاظ سے اس کا دنیا بھر میں تیسرا نمبر ہے۔