نیویارک : عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 72 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 27لاکھ 89ہزار 628 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10کروڑ 25لاکھ 66ہزار سے زائد اور فعال کیسیز کی تعداد 2کروڑ 19لاکھ 26ہزار سے زائد ہے ۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5لاکھ 62ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ 3 کروڑ 9 لاکھ 17 سے زائد متاثر ہیں ۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 24لاکھ 90ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 3لاکھ 10ہزار 694 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 19لاکھ 71ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 61ہزار 586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ روس میں 45 لاکھ 10ہژزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 97 ہزار 404 ہے ۔برطانیہ میں 43 لاکھ 29ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26ہزار 573 اموات ہوچکی ہیں ۔ فرانس میں 45 لاکھ 8ہزار سے زائد افراد متاثر اور 94 ہزار 465 جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ اٹلی میں بھی 35 لاکھ 12ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 7ہزار 636 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اسپین 32 لاکھ 55ہزار 324 افراد متاثر اور 75ہزار 10اموات ہوئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسیز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف 79 روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27جون 2020 کو کیسیز کی تعداد کروڑ ہوگئی تھی ۔
