کورونا وائرس :دہلی حکومت نے بایومیٹرک حاضری پر لگائی روک

   

نئی دہلی، 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) چین کے لئے سب سے بڑی پریشانی بن چکا کورونا وائرس ہندوستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر دہلی سرکار نے دارالحکومت میں بایومیٹرک حاضری لگانے پر جمعرات کو روک لگا دی۔ دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشنوں ، اسکولوں، کالجوں، دفتروں اور اسپتالوں کے حکام اور ملازمین کی بایومیٹرک حاضری لگانے پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے ۔ دہلی حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ نے آج یہاں ایڈوائز ری جاری کر کے یہ ہدایت دی ۔