کورونا وائرس: دہلی کے ایک اسکول کو تین دن کی تعطیل کا اعلان، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے بچے اسی اسکول میں زیر تعلیم

,

   

نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ چین میں ہزاروں افراد اس مرض کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہیں۔ ہندوستان میں بھی اس مرض کے مثبت اثرات پائے گئے ہیں۔ کیرالا کے بعد دہلی اور تلنگانہ میں بھی اس وائرس پایا گیا۔ اس مرض کے پیش نظر نوئیڈا میں ایک خانگی اسکول کو تین دن تعطیل کا اعلان کیاگیا۔ یہ وہی اسکول جو دہلی میں پائے گئے کورونا وائرس کے مثبت اثرات والے شخص کے بچے پڑھتے ہیں۔

متاثرہ شخص کے دو بچے اس اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ بات سامنے آنے کے بعد دیگر طلبہ کے سرپرستوں میں خوف اور بے چینی پائی گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اس وائرس اور اولیاء طلبہ کے پریشان ہونے کے پیش نظر تین دن اسکول کو تعطیل دینے کا فیصلہ کیا۔ اس اسکول میں آج سے امتحانات کا بھی آغاز ہونے والا تھا۔ چیف میڈیکل آفیسر گوتم بدھ نگر نے بتایا کہ ہماری ایک ٹیم اس اسکول کا دورہ کرے گی۔ بعد ازاں ہم طلبہ کے سرپرستوں کا بھی ایک اجلاس منعقد کریں گے۔ اس اسکول کانام راز میں رکھا گیا ہے۔ `