حیدرآباد 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نہرو زوالوجیکل پارک کے حکام زو کے جانوروں کے نمونوں کی بھی کورونا وائرس کیلئے جانچ پر غور کر رہے ہیں۔ زو کے کیوریٹرنے بتایا کہ چونکہ کورونا وائرس کا خوف ہے ایسے میں زو کے ڈاکٹرس نے فیصلہ کیا ہے کہ جانوروں کے نمونے حاصل کرتے ہوئے ان کی بھی جانچ کروائی جائے ۔ اس کے علاوہ زو حکام کی جانب سے جانوروں کی نگہداشت کرنے والوں اور زو کے عملہ میں ماسک بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔