کورونا وائرس :سعودی صوبہ قطیف میں ناکہ بندی

   

کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج
ریاض 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شیعہ اکثریت والے مشرقی سعودی صوبے قطیف میں کورونا وائرس کے گیارہ( 11) واقعات سامنے آنے کے بعد سعودی حکام نے پورے صوبے کو قرنطینہ میں رکھنے کہ اعلان کے ساتھ علاقے کی مکمل طور پر ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ حکام کے اس اقدام کو امتیازی سلوک قرار دے کر مقامی لوگوں کا احتجا ج ۔سعودی حکومت کا استدلا ل ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یہ قدم اٹھا یا گیا ہے جو عارضی نوعیت کا ہے ۔ یہ قطیف میں اکثریت شیعہ آبادی پر مشتمل ہے جہاں حکومت کے خلاف آوازیں اٹھتی رہتی ہیں اور سمجھا جاتا ہے کورونا سے متاثر لوگوں میں سے بیشتر حال ہی میں ہمسایہ ایران سے زیارت کرکے لوٹے تھے ۔سعودی وزارت داخلہ نے سرکاری نیوز ایجنسی کے ذریعہ جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبھی نئے گیارہ واقعات چونکہ قطیف میں ہی سامنے آئے ہیں اس لئے وہاں آنے جانے پر تا حکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے ۔