کورونا وائرس :سعودی عرب کے قطیف علاقے میں اسکول بند

   

Ferty9 Clinic

ریاض 8 مارچ (ژنہوا) سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے کورونا وائرس کی وجہ سے قطیف علاقے میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیاہے ۔یہ اطلاع سعودی پریس ایجنسی نے دی۔وزارت نے بیان جاری کرکے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطا لیا گیا ھے ۔وزارت نے کہا کہ طالب علم اوپن پروگرام کی مدد سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت نے ملک میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آنے کی تصدیق کی تھی۔