کورونا وائرس سمیٹ : چینی وزیرخارجہ کی آسیان ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات

   

وین ٹیان ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے وزیرخارجہ لاؤس میں اپنے جنوب مشرقی ایشیائی ہم منصبوں سے ملاقات کیلئے تیار ہیں جو کورونا وائرس سے پیدا ہوئے بحران کے موضوع پر ہوسکتی ہے جس نے چین کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کا سیاحت پر بھی بہت زیادہ انحصار ہے۔ وزیرخارجہ وانگ لیی دس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (آسیان) کے ہم منصبوں سے وین ٹیان میں عجلت میں طلب کئے گئے اجلاس میں ملاقات کریںگے جسے چین کی وزارت خارجہ نے ’’اچھے اور برے‘‘ وقت ایک دوسرے کی امداد کرنے کی روایت کا حصہ قرار دیا ہے۔ یاد رہیکہ اسی نوعیت کے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد 2003ء میں اس وقت کیا گیا تھا جب سارس کی وباء پھیل گئی تھی۔