کورونا وائرس سنجیدہ معاملہ ،سیاست کی نذر نہ کریں: بائیڈن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکہ میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تشخیص سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران عوام کے سامنے خود کو مضبوط ظاہر کرنے سے زیادہ اہم انہیں ماسک پہننے کی تلقین کرنا ہے۔مشی گن میں اپنی صدارتی مہم کے دوران جمعہ کو انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے متعلق بھی بات کی۔اس سے قبل جو بائیڈن نے بھی دو مرتبہ کورونا وائرس کا ٹسٹ کروا چکے ہیں۔ ان کے کورونا ٹسٹ کے نتائج دونوں مرتبہ منفی آئے تھے۔صدر ٹرمپ پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ انہوں نے عالمی وبا کے خطرے کی شدت کو کئی ماہ سے مسلسل گھٹا کر بتایا۔ انہوں نے اپنی مہم کے دوران مسلسل ماسک نہیں پہنا اور کئی بڑی ریلیوں میں بھی شرکت کی۔ڈونالڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے عالمی وبا کے مسئلے کو ایک ایسے موقع پر مزید اہمیت مل رہی ہے جب کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں محض چار ہفتہ باقی رہ گئے ہیں۔مشی گن میں گرینڈ ریپڈز کے یونین ہال میں جو بائیڈن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔