کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط بے حد ضروری

   

کریم نگر آائی ایم اے ہال میں ماہر ڈاکٹرس کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/8 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دنیا کے بیشتر ممالک میں بے چینی اور پریشان کن حالات سے دوچار کئے ہوئے کورونا وائرس سے ہمارے ملک میں بھی کچھ افراد متاثر ہونے کی خبرہے۔ اسی لئے ہمیں بھی اس خطرناک وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ کریم نگر آئی ایم ہال میں ، آئی ایم اے ضلع صدر ڈاکٹر وسنت راؤ سکریٹری رام کرن، ڈاکٹر سرینواس کی قیادت میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں اور دیگر ڈاکروں نے خطاب کرتے ہوئے کرونا وائرس کے بارے میں اہم معلومات اور احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا اور اس سے متعلق عوام میں شعور بیدار کئے جانے کی ضرورت ہے۔ یہ کس طرح سے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے اور اس کی نشانی کیا ہے واقف کروایا۔ ٹی وی اور پمفلٹس کے ذریعہ بھی احتیاطی تدابیر کے بارے میں واقف کروایا جارہا ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ شخص کو مسلسل کھانسی، سردی، ناک بہنا بند نہ ہونے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا۔ اس شخص سے دوسرا شخص متاثر ہوسکتا ہے۔ اس سے ہاتھ ملانے ، دستی وغیرہ استعمال کرنے سے احتیاط کریں۔ ایسے افراد گھر سے باہر نہ نکلیں، اس بیماری کے علاج کیلئے تمام سرکاری دواخانوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ وائرس دس سے کم عمر بچوں کو نہیں آیا ہے۔ بالخصوص شوگر، بائی پاس سرجری اور ہارٹ اٹیک سے متاثرہ عمر رسیدہ افراد کو ہی آیا ہے۔ تلنگانہ میں کچھ افراد کو شبہ کی بناء پر دواخانے سے یرجوع کیا گیا ہے ، کل ہی جگتیال سے ایک شخص کو حیدرآباد بھیجا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی ترپتی راؤ ، وجئے موہن ، رمنا چاری ، لکشمن کمار، روی کمار، وسنت کمار، ڈاکٹر روی کانت اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔