کورونا وائرس سے بچنے ہندوستانیوں کی حد درجہ احتیاط

   

نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 24 مارچ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے سماجی دوری کی اپیل کے بعد ہندوستانی عوام کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے حد درجہ احتیاط کررہے ہیں۔ ترکاری کی دوکانات ہوں یا میڈیکل شاپس ہر جگہ فاصلے کے ساتھ دائرے بنائے گئے ہیں جس پر ٹھہر کر لوگ خریداری کررہے ہیں۔