کورونا وائرس سے جنگ میں کھیل فیڈریشنوں اور کھلاڑیوں کی مدد

   

نئی دہلی۔5اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں ہندستانی کھیل فیڈریشنوں، ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں مدد کی ہے اور ملک کے باشندوں کو اس بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔کھیل فیڈریشنوں، قومی اولمپک کمیٹیوں اور کھلاڑیوں کی طرف سے تین کروڑ 10 لاکھ روپے سے اوپر کی مدد ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے ذریعے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں دی جا چکی ہے ۔ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ راحت فنڈ میں مدد دی ہے ۔
قومی کھیل فیڈریشنوں کی مدد:
ہاکی انڈیا: ایک کروڑ، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن: 25 لاکھ، ہندستانی کشتی فیڈریشن: 11 لاکھ، ہندستانی کھو کھو فیڈریشن: 11 لاکھ، ہندستانی باکسنگ فیڈریشن: 11 لاکھ، ہندستانی گولف فیڈریشن : 10 لاکھ، ہندستانی بیڈمنٹن یونین: 10 لاکھ ، ہندستانی ٹیبل ٹینس فیڈریشن: 5 لاکھ ، ہندستانی باسکٹ بال فیڈریشن: 5 لاکھ ، ہندستانی شمشیرزنی یونین: 5 لاکھ
ہندوستانی ایتھلیٹکس فیڈریشن: 2.50 لاکھ، آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن: 2.50 لاکھ، ہندوستانی وشو یونین: 2 لاکھ، ہندوستانی ہینڈبال فیڈریشن: 1.50 لاکھ، ہندوستانی روئنگ فیڈریشن: 1.25 لاکھ، ہندوستانی سائیکلنگ فیڈریشن: ایک لاکھ، ہندوستانی بولنگ فیڈریشن: ایک لاکھ، ہندستانی اسکواش ریکیٹ فیڈریشن: ایک لاکھ، ہندوستانی ٹرائتھلون فیڈریشن: ایک لاکھ، انڈیا تائیکوانڈو: ایک لاکھ، ہندوستانی پینٹاتھلن فیڈریشن: ایک لاکھ، ہندوستانی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن: ایک لاکھ اور ہندستانی تیراکی فیڈریشن: 51 ہزار۔
ریاستی اولمپک ایسو سی ایشن :
اتراکھنڈ -5 لاکھ، کیرل- 3 لاکھ، بنگال -3 لاکھ، جھارکھنڈ -2 لاکھ، کرناٹک -1.50 لاکھ، اتر پردیش -1.01 لاکھ، بہار-ایک لاکھ، ہماچل پردیش -ایک لاکھ، آسام-ایک لاکھ، جموں و کشمیر -ایک لاکھ، تمل ناڈو-ایک لاکھ، اروناچل ایک لاکھ، میگھالیہ -50 ہزار، تریپورہ- 50 ہزار ایک روپے ، میزورم -50 ہزار، گجرات -25 ہزار اور سکم -25 ہزار۔
غیر رکن؍ دیگر:
ہندوستانی کراٹے ایسو سی ایشن : 5 لاکھ، آئی او ایس اسپورٹس: 2.50 لاکھ، واکو کک باکسنگ فیڈریشن: ایک لاکھ، مہاراشٹر شمشیرزنی یونین: ایک لاکھ، ہندستانی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن: ایک لاکھ، ہماچل پردیش باکسنگ یونین: 51 ہزار، مدھیہ پردیش ہینڈبال یونین: 25 ہزار ، تریپورہ ہاکی: 10 ہزار ایک روپے ۔
کھلاڑی:
ہندوستانی مرد فٹ بال ٹیم: 50 لاکھ، پی وی سندھو: 10 لاکھ، اپوروي چندیلا: 3 لاکھ، نیرج چوپڑا: 2 لاکھ، منو بھاکر: ایک لاکھ، بلبیر سنگھ: ایک لاکھ، ھما داس : ایک ماہ کی تنخواہ