کھمم شہر کی مساجد میں نماز عیدالاضحی کیلئے تمام تیاریاں مکمل
کھمم۔کرونا وائرس کی وجہ سے ریاستی حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کے سلسلہ میں جو ہدایات جاری کیگئی اسکے ضمن میں کھمم مائنارٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر عید گاہوں میں نماز عید الاضحی کورونا وائرس کی وجہ سے ادا نہیں کی جارہی ہے۔ اسی لئے مساجد میں ہی نماز عید الاضحی ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر جمعیۃ العلماء ضلع کھمم نے بھی عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے واحد علاج احتیاطی پہلو ہے ۔ نماز عید الاضحی کھمم شہر کے مساجد میں سماجی فاصلے کے ساتھ ادا کیجائیگی۔ تمام مسلمانوں سے ضلع کے علماء اکرام اور دانشوران نے اپیل کی ہیکہ نماز عید الاضحی کو آتے وقت گھر سے ہی وضو بناکر آئیں اور ماسک کا تمام مصلیان لازمی طور پر استعمال کرے اور مکمل سماجی فاسلے کے ساتھ نماز عید الاضحی مساجد میں ادا کی جائیگی۔قربانی والا عمل کرتے وقت ہم سب کی ذمہ داری یہ ہے کہ صاف صفائی کا خاص قیال رکھے اور ہمارے عمل سے کسی کو تکلیف نہ ہونے پائے۔کھمم شہر کے بڑے مساجد میں کرونا وائرس کی وجہ سے نماز عید الاضحی کی دو جماعتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔مسجد نمرہ اندرون قلعہ کھمم میں نماز عید الاضحی7.00بجے اور دوسری جماعت 8.00 بجے ہوگی۔ مسجد زین العابدین مرکز کھمم میں نماز عید الاضحی 6.15بجے اور دوسری جماعت 7.00 بجے ہوگی مدینہ مسجد (مارکٹ) کھمم میں نماز عید الاضحی 6.45بجے ہوگی۔ مکہ مسجد نظام پیٹ کھمم میں نماز عید الاضحی 7.15بجے ہوگی۔ مسجد منورہ کھمم میں نماز عید الاضحی 6.15بجے اور دوسری جماعت 7.15 بجے ہوگی ۔مسجد مرہان پورم کھمم میں نماز عید الاضحی 6.30بجے ہوگی۔ مسجد مومنان کھمم میں نماز عید الاضحی 6.30بجے اور دوسری جماعت 7.15 بجے ہوگی۔
