آصف آباد کلکٹر کی ضلع کے تمام عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس
آصف آباد /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے ریاست میں 7 مئی تک تالا بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں دوسرے اضلاع سے کسی کو بھی ضلع آصف آباد میں داخل ہونے کی ممانعت ہے ۔ اس بات کا اعلان آصف آباد ضلع کے کلکٹر سندیپ کمار جھا نے کیا ۔ ضلع کے انتظامیہ دفتر سے ضلع کے تمام منڈلوں کے تحصیلداروں ، منڈل پریشد کے افسروں اور میونسپل کمشنر سے منعقدہ اپنے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ 7 مئی تک تالا بندی کے اصولوں جیسے ہر کسی کا گھروں میں رہنا سماجی فاصلہ بنائے رکھنا اور ماسک کا استعمال کرنا وغیرہ کو سختی سے نافذ کرایا جائے ۔ ضلع میں قائم شدہ چیک پوسٹوں پر حفاظتی انتظامات میں سختی لائی جائے ۔ ضلع میں شادی اور دوسرے تقریبات پر مکمل پابندی ہے ۔ مذہبی عبادات کو گھروں میں ادا کیا جائے ۔ کرانہ اور ترکاری کے دکانیں حسب معمول کھالی رہیں گی ۔ ان کے علاوہ دوسرے دکانیں کھلے رہنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور آخر میں کلکٹر نے عوام سے گذارش کی کہ وہ ضلع میں کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ضلع انتظامیہ اور پولیس کا تعاون کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کلکٹر ہنمنت زیڈ پی ٹی سی اور وینو اور دیگر موجود تھے ۔