کورونا وائرس سے صورتحال خطرناک اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کا بیان

   

لاہور 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے کہاکہ چین میں کورونا وائرس بے قابو نہیں ہوا ہے تاہم اس کی وجہ صورتحال خطرناک ہوگئی ہے۔ ایک انٹرویو میں اُنھوں نے کہاکہ اس وائرس کے باعث کئی خطرات پیدا ہوگئے ہیں اور دنیا بھر میں اس سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس سے 73 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم نے اس کو ’’کوویڈ ۔ 19‘‘ نام دیا ہے کیوں کہ اس کی وباء 2019 ء میں پھیلی تھی۔ گوتریس پاکستان کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے آج کرتارپور راہداری کا دورہ کیا۔