کورونا ٹسٹنگ سنٹر کا وزیر سرینواس گوڑ کے ہاتھوں افتتاح
محبوب نگر ۔ کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ کرنے کیلئے ریاستی حکومت ابتداء ہی سے مسلسل اقدامات کرتی آرہی ہے اور اب ضلع محبوب نگر کے عوام کو بھی کورونا ٹسٹنگ اور علاج کیلئے حیدرآباد جانے کی ضرورت نہیں رہی ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے پیر کے روز ایس وی ایس ہاسپٹل محبوگ نگر میں کورنا ٹسٹنگ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے مریضوں کیلئے دوائیں اب تقریباً ہر گورنمنٹ ہاسپٹل میں موجود ہیں وہ ضلع کے عوام خصوصاً غریب عوام کے علاج کیلئے وہ آگے آگے رہا ہے۔ کورونا متاثرین کو کورنٹائن کیلئے ہاسپٹل میں وارڈ بھی فراہم کیا تھا ۔ انہوں نے عوام سے پھر ایک بار اپیل کی کہ وہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہو ۔ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ تمام تر احتیاط تدابیر اختیار کریں۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین نرسمہلو ، ایس وی ایس ہاسپٹل کے ریزیڈینٹ ڈائرکٹر رام ریڈی ، ڈاکٹر کرشنا ریڈی ، ڈاکٹر کے جے ریڈی و دیگر موجود تھے ۔