کورونا وائرس سے فوت افراد کی نعشوں کی آخری رسومات کیلئے کمیٹی کی تشکیل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔یکم اپریل (سیاست نیوز) کورونا وائرس سے متاثرہ یا مشتبہ افراد کی موت کی صورت میں نعشوں کی آخری رسومات کی انجام دہی کے سلسلہ میں حکومت نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق و شہری ترقی اروند کمار نے آج جی او آر ٹی 169 جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیف سکریٹری کے اعلی سطحی اجلاس میں ڈائرکٹر جنرل پولیس اسپیشل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے مشتبہ یا متاثرہ افراد کی نعشوں کے سلسلہ میں حکومت ہند کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ٹھکانے لگانے کے لیے عہدیداروں کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں فوری اثر کے ساتھ اس سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں این روی کرن زون کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن صدرنشین ہوں گے۔ ایم سرینواس ایڈیشنل ڈی سی پی (سی ٹی سی)، پی اشوک کمار ایس ڈی سی حیدرآباد کلکٹریٹ، ڈاکٹر کرپال سنگھ پروفیسر فارنسک میڈیسن جی ایچ ایم سی، ڈاکٹر تقی الدین پروفیسر ایچ او ڈی عثمانیہ میڈیکل کالج، ڈاکٹر امر چیف میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ جی ایچ ایم سی، ڈاکٹر روندر گوڑ اے ایم او ایچ سرکل 29 اینڈ 30 اور ڈاکٹر اعجاز قاسم اے ایم او ایچ سرکل 12 اینڈ 13 کمیٹی میں شامل کئے گئے۔