حیدرآباد ۔ 31 مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت کی نعش کی تدفین انجام دی گئی ۔ حیدرآباد کے قبرستان میں تدفین کا انتظام کیا گیا لیکن جنازہ میں صرف متوفی کے بھائی نے شرکت کی ، کیونکہ ماباقی ارکان خاندان قرنطینہ میں چلے گئے تھے ۔ یہ تدفین ہیلت ورکرس کی مدد سے انجام دی گئی ۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والے 74 سالہ شخص نے حال ہی میں دہلی کا دورہ کیا تھا ۔ واپسی کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا تھا ۔