کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 300 ملین کا ہندسہ عبور کر گئی

   

جنیوا : عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین سو ملین کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے تیز رفتار پھیلاؤ نے اس سلسلے میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ گزشتہ سات روز میں 34 ممالک نے اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کیسز ریکارڈ کیے۔ ان میں سے 18 ممالک یورپی جب کہ سات افریقی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اب تک کی معلومات کے مطابق اومی کرون ویریئنٹ پھیلاؤ کے اعتبار سے کورونا وائرس کی دیگر اقسام سے کہیں زیادہ متعدی ہے، تاہم بہ ظاہر اس سے قدرے کم سنگین بیماری لاحق ہو رہی ہے۔ گو کہ گزشتہ ہفتہ دنیا بھر میں ساڑھے تیرہ ملین افراد اومی کرون کا شکار ہوئے، تاہم عالمی سطح پر کورونا وائرس سے جڑی ہلاکتوں میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔