کورونا وائرس سے متاثر ووہان کی گلیوں میں سناٹا

   

بیجنگ،30جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائر س کے پھیلنے سے ایک کروڑ آبادی والے شہر میں سناٹا ہے ، لوگوں نے غمناک آنکھوں سے شہر چھوڑ کر جانا شروع کردیا ہے ۔کورونا وائرس سے متاثرہ چینی شہر میں ہو کا عالم ہے اور ووہان آسیب زدہ شہر کا منظر پیش کرنے لگا ہے ۔جس شہر میں کندھے سے کندھا چھلتاتھا، اب وہاں کی سڑکیں سائیں سائیں کرنے لگی ہیں۔کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد آبادی کے شہر کی شاہراہوں اور گلیوں میں سناٹا چھایا ہوا ہے جبکہ لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔