حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) کورونا وائرس سے متعلق فرضی آڈیو کلپ گشت کروانے والے ایک شخص کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سوشیل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر ایک آڈیو کلپ وائر کیا گیا تھا جس میں اپولو ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر اور ایک رپورٹر کے درمیان گفتگو میں کورونا وائرس سے متعلق غلط اور بے بنیاد باتیں بتائی گئی تھیں ۔ اتنا ہی نہیں اس آڈیو کلپ میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے Covid-19 سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے اور 10 لاکھ افراد اس وائرس سے فوت ہوسکتے ہیں ۔ اپولو ہاسپٹل کے پی آر او نے سنٹرل کرائم اسٹیشن کو ایک تحریری شکایت درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ اپولو ہاسپٹل کے نام کو بدنام کرنے کیلئے نامعلوم افراد کی جانب سے فرضی آڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر گشت کروایا جارہا ہے ۔ سی سی ایس پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔