کورونا وائرس سے متعلق وزیر اعظم مودی نے کیا آگاہ، کہا- کورونا ابھی گیا نہیں ہے، یہ شکل بدل رہا ہے

   

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ کورونا وائرس گیا نہیں ہے اور یہ بار بار سامنے آرہا ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے لوگوں سے کورونا وائرس عالمی وبا کے خلاف احتیاط برتنا جاری رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کسی کو نیہں معلوم کہ ’بہروپیا‘ کووڈ-19 پھر کب سامنے آجائے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ٹیکوں کی تقریباً 185 کروڑ خوراک دینے کا کام لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوپایا۔