کورونا وائرس سے مرشدآباد میں ایک مریض فوت

   

کولکتہ ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں ایک ذیابطیس کے مریض کو دواخانہ کے علحدہ وارڈ میں رکھا گیا تھا ۔ وہ سعودی عرب سے حال ہی میں واپس ہوا تھا ۔ اس کے اندر کورونا وائرس کی علامتیں پائی گئیں ۔ ڈاکٹروںنے بتایا کہ اسے بخار ، کھانسی اور سردی کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ خون اور تھوک کے نمونوں کے ٹسٹ کروائے گئے تو اس میں کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا ۔ یہ شخص ذیابطیس سے متاثر تھا ۔ جنرل الحق نامی شخص حال ہی میں سعودی عرب سے یہاں پہونچا تھا ۔