بیجنگ، 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2663 ہو گئی اور تقریبا 77658 لوگوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔چین کے قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری حالیہ اعداد وشمار کے مطابق ملک کے 31 صوبوں میں 27،200 لوگ اس مہلک بیماری سے ٹھیک ہو گئے جبکہ 2663 افراد اس بھیانک بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 508 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور اس مہلک وائرس کی وجہ سے 71 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جن میں سے 68 اموات سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہوبیئی میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2589 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔
