کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2,346 ہوگئی

   

بیجنگ، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ ہبوئی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تقریبا 2,346ہو گئی ہے ۔علاقائی صحت کے حکام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں اس مہلک وائرس سے متاثر افراد کی تعداد76ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ ہبوئی کی صحت کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے بعد 15،299 افراد کو چھٹی دے دی گئی ہے ۔ اس صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 630 نئے کیس سامنے آئے ہیں. وہیں اس دوران کورونا وائرس سے 96 افراد کی موت ہوئی ہے ۔