کورونا وائرس سے مرنے والے شہید ہیں: اسدالدین اویسی

,

   

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے جمعرات کے روز کہا کہ کوویڈ 19 کے باعث فوت ہونے والے شہید ہیں۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے ٹویٹ کیا کہ جو لوگ وبائی مرض میں مرتے ہیں انہیں اسلام میں شہداء کا درجہ مل جاتا ہے اور شہداء کی تدفین کے لئے ‘غسل یا ’کفن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

اویسی نے کہا کہ اس طرح کے شہدا کی ’’ نماز جنازہ فوری طور پر ادا کی جانی چاہئے اور کچھ لوگوں کی موجودگی میں تدفین مکمل کی جانی چاہئے۔

رکن پارلیمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کویڈ-19 میں فوت ہونے والے افراد کے لواحقین لاشوں کے تصرف میں سخت پابندیوں کی وجہ سے تکلیف دہ لمحوں سے گذر رہے ہیں۔

اس وبائی امراض نے اب تک تلنگانہ میں نو افراد کی جان لی ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو غسل نہیں دیا جارہا ہے،نہ ہی تدفین سے قبل انہیں دوسرے کپڑے پہناۓ جا رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے تحت ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے دو جوڑے کی موجودگی میں دفن کی اجازت دی گئی ہے۔

تدفین متعلقہ حکام کی کڑی نگرانی میں کی جا رہی ہے اور ممکنہ انفیکشن سے بچنے کے لئے ایسی لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے مرکز کی جانب سے وضع کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق کیا گیا ہے۔

ایس او پی خاندان کے کسی فرد کو لاش کو چھونے ، بوسہ لینے یا گلے لگانے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔