کورونا وائرس سے نمٹنے ادھو ٹھاکرے کے اقدامات کی ستائش: عمر عبداللہ

,

   

سرینگر /5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے کی زبردست ستائش کی جنہوں نے ریاست میں کوروناوائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے اقدامات کئے ہیں ۔ ادھو ٹھاکرے ایک انقلابی قائد ہیں ۔ عمر عبداللہ نے اپنے نوعیت میں کہا کہ ٹھاکرے خاندان کے پہلے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ موثر ہدایات دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کل سوشیل میڈیا پر فرقہ وارانہ نوعیت کے پوسٹ وائرل کرنے کے خلاف بھی سخت انتباہ دیا ہے ۔ اس دوران ممبئی میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیسیس کی اطلاع ہے ۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 690ہوگئی ہے جبکہ علاج کے بعد 56 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا میں تاحال اس مہلک وباء سے 32 افراد فوت ہوچکے ہیں ۔