کورونا وائرس سے نمٹنے اسرائیل اور برازیل کی مدد کی جائے گی : وزیراعظم

   

نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اسرائیل اور برازیل سے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ہندوستان اپنے دوستوں کی ہرممکنہ مدد کرنے تیار ہے۔ ہندوستان وائرس کے خلاف جو بھی مدد ہوسکتی ہے کرے گا۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو اور صدر برازیل جیر بولسونارو نے نئی دہلی سے اظہار تشکر کیا تھا کہ اِس نے انسداد ملیریا دوا
Hydroxychloroquine
کی برآمدات کی اجازت دی ہے اور اس کے لئے خام اشیاء کی بھی منظوری دی ہے۔ یہ دوا کورونا وائرس سے لڑنے میں اہم ثابت ہورہی ہے۔
صدر برازیل کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مودی نے کہاکہ ہم تمام کو اِس وباء کے خلاف جنگ میں مشترکہ طور پر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ جو کچھ ممکن ہوسکتا ہے ایک دوسرے کی مدد کی جانی چاہئے۔