کورونا وائرس سے نمٹنے باکسر عامر خاں نے اپنی چار منزلہ عمارت کی پیشکش کی

   

لندن ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق باکسنگ ورلڈ چمپین عامر خاں نے مہلک کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا اور برٹین نیشنل ہیلت سرویس کے استعمال کے لئے اپنے شادی کے مقام 4 مازلہ عمارت کی پیشکش کردی ہے ۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے بستروں کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا ۔ اس دوران عامر خاں نے 60 ہزار مربع فیٹ کی اپنی عمارت اس مقصد کیلئے حوالے کرنے کی پیشکش کردی۔ 33 سالہ سابق لائیٹ ویٹ چمپین نے اپنے ٹیوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ہاسپٹل میں بستر کیلئے عوام کو ہونے والی مشکلات سے واقف ہیں۔ سابق مانچسٹر یونائٹیڈ کھلاڑیوں گیری نیویلے اور ایان گبس نے مانچسٹر میں ان کی ہوٹلس میں ہیلت ورکرس کو مفت رہنے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس طرح روجر فیڈرر، کرشٹیانو رونالڈو اور ہوفل میسی جیسے نامور فٹبالرس نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عطیات دینے کا اعلان کیا ہے۔