کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری

   

نارائن پیٹ غیر ریاستی افراد کیلئے کھانے کا انتظام ، کلکٹرریلیف فنڈ حوالے
نارائن پیٹ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع مستقر پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب عوام مزدور اور چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والوں کیلئے جو بڑے پیمانے پر بے روزگار ہوگئے ہیں ۔ ان کی امداد و اعانت کیلئے مختلف فلاحی تنظیمیں ادارے ، اہل خیر حضرات اور این جی اوز کی جانب سے روزانہ گورنمنٹ ضلع ہاسپٹل ، چوراہوں ، مواضعات لمباڑہ تانڈہ اور دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے خانہ بدوشوں میں راشن کھانے پینے کی اشیاء اور طعام کا انتظام کر رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی عوام سے اپیل کی ہے ۔ اس طرح نارائن پیٹ ضلع میں انسداد اور تجار حضرات سی ایم ریلیف فنڈ میں اپنا دست تعاون دراز کرتے ہوئے ہزار روپئے ضلع کلکٹر کے اجلاس پر چیک کی صورت میں پیش کر ہے ہیں ۔ جس کی ضلع کلکٹر محترمہ پی چندنا نے زبردست ستائش کی ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حتہ کے اسکولی طلباء خواتین کی انجمنیں اور نو عمر لڑکے لڑکیاں اپنے اخراجات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی اعانیتیں جمع کروارہی ہیں ۔ ضلع کلکٹر محترمہ چندنا نے سماج کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اپنی انجمنوں کی جانب سے بھی سی ایم ریلیف فنڈس اپنے عطیات جمع کروائیں ۔

کوروناسے چوکس رہنے کی ضرورت: رکن ا سمبلی
اچم پیٹ 08/اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ وہپ و ایم ایل اے گوولا والا بالاراجو نے کہا کہ لوگوں کو اس وقت تک محتاط رہنا چاہئے جب تک اس دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کورونا سے چھوٹکارا نہیں پاتے۔انھوں نے منیواری پلی ، گھاناپور، اکارم اور بکالنگاپلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک تباہی کی لپیٹ میں ہے اور کورونا جنگ ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکی ہے لہذا عوام کو زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہنگامی خریداری کے علاوہ ، ہر ایک کو گھر پر رہنے اور ایک انسان سے دوسرے انسان کے درمیان فاصلے پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے سفید راشن کارڈ رکھنے والے افراد کے لئے 12 کلو چاول اور 1500 روپیہ دئے جارہے ہیں۔اس پروگرام میںضلعی کسان رابطہ کمیٹی منوہر ، میونسپل چیئرمین تھولسیرام ، نارسنگھاگاؤڈ ، راجندر ، راجیشور ریڈی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔