نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں پر اُنھوں نے آج ایک توسیعی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ مختلف وزارتیں اور ریاستیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کررہی ہیں جہاں بیرونی ممالک سے آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے اور کسی بھی شبہ کی صورت میں اُنھیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ آگرہ میں کورونا وائرس کے مشتبہ 6مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں وہ مثبت پائے گئے۔