برلن ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے وزیر فینانس تھامس شیفر ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے واقعات پر تشویش میں مبتلا تھے ۔ اپنی گہری فکر اور پریشانی کی وجہ سے وہ بے چین بھی نظرآرہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکتہ میں ہے ۔اس کے بعد انہوں نے خودکشی کرلی ۔ وائرس پر قابو پانے میں بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے 54 سالہ تھامس ملک کی مالی صورتحال پر بھی پریشان تھے ۔ مالیاتی بحران سے نمٹنے میں انہیں مشکل پیش آرہی تھی ۔ ان کی نعش ریلوے لائن کے قریب پائی گئی ۔ مقامی پولیس نے کہا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہے جبکہ 455 افرادفوت ہوچکے ہیں ۔