کورونا وائرس سے ہر طبقہ کے افراد متاثر

   

نظام آباد ۔کرونا کے قہر جاری ہے ضلع میں ہر روز کرونا سے عام افراد تو متاثر ہونا عام بات ہوگئی ہے لیکن سیاسی قائدین عہدیدار ، پولیس ، صحافی ، ڈاکٹرس متاثر ہوتے جارہے ہیں ۔ ضلع نظام آباد کے آرمور رکن اسمبلی مسٹر اے جیون ریڈی بھی کرونا پازیٹیو ظاہر ہونے پر ڈاکٹروں کے مشورہ سے حیدرآباد میں ہوم کوارنٹائن ہوگئے ہیں ۔ ضلع میں کرونا سے متاثر ہ ارکان اسمبلی کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔ سب سے پہلی نظام آباد ( رورل ) کے رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن کرونا سے متاثر ہونے کے بعد یشودھا دواخانہ میں شریک ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد نظام آباد ( اربن ) کے رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کرونا سے متاثر ہونے پر ہوم کوانٹائن ہوتے ہوئے اپنا علاج کروایا تھا ۔ اب تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کرونا پازیٹیو ظاہر ہونے پر ہوم کوارنٹائن ہوگئے ہیں اور حیدرآباد میں ہی زیر علاج ہے ان کے علاوہ ان کے افراد خاندان کا بھی معائنہ کیا گیا لیکن ابھی تک رپورٹس وصول نہیں ہوئی ہے ضلع میں کرونا کا قہر تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ ضلع میں کسی نہ کسی مقام پر امواتوں کا بھی سلسلہ جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے تقریباً 900 افراد ضلع میں کرونا سے متاثر ہے اور اموات اب تک 36 ہوئی ہے ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ بے وجہ گھروں سے باہر نکلنا خطرہ سے خالی نہیں ہے اور عوام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے کرونا سے محفوظ رہنے کی خواہش کی جارہی ہے ۔ نظام آباد میں عوام ڈاکٹرس ، صحافی اور عہدیدار بھی کرونا سے متاثر ہے ۔ مئیر نظام آباد ڈی نیتو کرن اور ان کے شوہر کرونا سے متاثر ہے اور یہ حیدرآباد کے ایک دواخانہ میں زیر علاج ہے ۔ سابق مئیر کے شوہر بھی کرونا سے متاثر ہوئے تھے اور ان کی ساس کا کرونا کے باعث انتقال ہوا تھا ۔ سیاسی حلقوں میں بھی کرونا کا قہر جاری ہے ۔