کورونا وائرس سے ہلاکتیں نیویارک میں 40 افراد کی اجتماعی قبر

,

   

نیویارک 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہورہی ہیں ۔ صحت کا بہترین نظام رکھنے والا ملک بھی اس مہلک وائرس کے آگے بے بس ہے ۔ نیویارک میں کورونا وائرس کے نئے 10 ہزار کیس سامنے آئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔ 40 میتوں کو سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجتماعی قبر میں دفنادیا گیا ۔سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں تابوتوں کو ایک بڑے گڑھے میں دفن کیا جارہا ہے ۔ تدفین کرنے والوں نے مہلک وائر س سے بچاؤکیلئے حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے ۔