کورونا وائرس سے ہیلت کیر عملہ کو زیادہ خطرہ لاحق

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : یوں تو ہر طرف کورونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے لیکن ہندوستان میں ہیلت کیر عملہ کو کورونا وائرس کا 33 گنا زیادہ خطرہ لاحق ہے ۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے جائزہ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ تلنگانہ میں گذشتہ چند دنوں کے دوران پانچ ڈاکٹرس جن میں جونیر ڈاکٹرس شامل ہیں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ تلنگانہ کے سرکاری اور خانگی دواخانوں میں بعض نرسس اور دوسرے میڈیکل اسٹاف کو بھی یہ مرض لاحق ہوا ہے ۔۔