ممبئی: مہاراشٹرا شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے اراکین پارلیمان کے جاری بجٹ اجلاس میں پیر سے کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر شرکت نہیں کریں گے۔
سنجے راؤت جو پارلیمنٹ میں پارٹی کی طرف سے وہپ جاری کرنے کے ذمہ دار بھی ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ، “کوویڈ -19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ،شیو سینا کے تمام اراکین پارلیمنٹ آج سے پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے۔ یہ فیصلہ ہماری پارٹی کے چیف اور معزز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے حکومت کو اس وبائی بیماری سے لڑنے میں مدد دینے کےلیے کیا ہے۔
Keeping the Covid-19 situation in mind, all ShivSena MPs won’t be attending Parliament from today. The decision has been taken by our Party Chief and honourable CM Uddhav Thackeray for helping the government to fight this Pandemic. @CMOMaharashtra @narendramodi
— Sanjay Raut (@rautsanjay61) March 22, 2020
این سی پی نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ انکے لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران زیادہ تر اپنے حلقوں میں واپس رہیں گے تاکہ کوویڈ 19 کے وباء سے لڑنے میں انتظامیہ کی مدد کریں۔