جنیوا،19مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچین لینڈمیئر نے پریس کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے جو لوگ نوول کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہیں انہیں چاہئے کہ درد کی صورت میں‘ آئبوپروفین’ کی جگہ پیراسیٹامول کااستعمال کریں۔ان کا کہنا تھا کہ آئبوپروفن ممکنہ طور پر نوول کورونا وائرس کے مضر اثرات کو شدید تر کرسکتی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ مشورہ معتبر طبی تحقیقی جریدہ- ‘دی لینسٹ ریسپائریٹری میڈیسن’ کے شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کی بنیاد پر دیا جارہا ہے ۔