کورونا وائرس عالمی خطرہ ،فوری انتظامات ضروری : آئی ایم ایف

   

ریاض ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مہلک کورونا وائرس وباء نے ساری دنیا کی معیشت کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔ عالمی معیشت کے احیاء کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑے گی ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ نے G20 وزرائے فینانس اور سنٹرل بینک کے گورنرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے عالمی پیداوار کی رفتار کو گھٹادیا ہے ۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اس کانفرنس میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ وائرس سے عالمی صحت ایمرجنسی پیدا ہوئی ہے ۔