کورونا وائرس ‘ مرکز ماسک فراہم کرے

   

ایک اور لیب بھی قائم کیا جانا چاہئے ۔ ایٹالہ راجندر
حیدرآباد 6 مارچ ( پی ٹی آئی ) کورونا وائرس کا ایک مریض رکھنے والی ریاست تلنگانہ نے مرکزی حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ اس وائرس سے نمٹنے N-95 ماسک فراہم کرے ۔ ریاست میںاس کی قلت ہے ۔ دو افراد کے نمونوں کی ریاست میں کل جانچ ہوئی تھی جن کے نتائج منفی رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے مرکز سے خواہش کی ہے کہ وہ اس وائرس کے معائنوں اور جانچ کیلئے یہاں ایک اور لیب قائم کرے ۔ ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کے ساتھ کورونا وائرس پر ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا اورخواہش کی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے N-95 ماسک فراہم کئے جائیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ اس وائرس کے معائنوں کیلئے ایک اور لیب بھی قائم کیا جائے ۔ فی الحال اس وائرس کے نمونوں کی جانچ سرکاری گاندھی ہاسپٹل ہی میں کی جا رہی ہے ۔ مرکزی وزیر نے ریاستی حکومت کے اقدامات کی ستائش کی ہے ۔